English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا : چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ، کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے،

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کا پیغام آیا تو ہم سب کو آگاہ کریں گے۔ آج پراسیکیوٹر کی جانب سے 21 گواہان کے بیانات قلمبند کروالیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کے بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا ، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی پر کیسز عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے