English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمایوں سعید اور صبور علی نے بےتکلفی کی تمام حدیں پار کردیں

ہمایوں سعید اور صبور علی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے : فوٹو : اسکرین گریبہمایوں سعید اور صبور علی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے : فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ‘ہوٹل جانِ جاناں’ نشر کیا جا رہا ہے۔

اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں جن میں کئی بڑے بڑے فنکاروں کے بھی شامل ہیں۔

اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بےتکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے