ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، کیا ہمیں اسکی سزا دی جائیگی؟: خواجہ آصف

Wanting good relations

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے، کیا ہمیں اس کی سزا دی جائے گی؟۔امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی کامیابی پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا اور ان کا تعلق ہم نے اپنے سیاق و سباق میں دیکھنا ہے، افغان طالبان کی جدوجہد کی کامیابی کی تعریف فرض بنتا تھا، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات اس وقت مثالی نہیں ہیں، دونوں ممالک کو تعلقات پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے، اسرائیل نے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا، غزہ میں آج بھی قتل عام جاری ہے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں