English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹریفک روانی میں مسائل : چیف جسٹس نے اپنا پروٹوکول واپس کر دیا

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا پروٹوکول واپس کر دیا۔ چیف جسٹس کے پاس صرف دو پروٹوکول گاڑیاں رہ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی کے دوران چیف جسٹس کی گاڑی تمام سگنلز پر رکتی رہی۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پائلٹ کو گاڑی کے آگے نہ لگایا جائے اور اس کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر سابق چیف جسٹس کو دس سے بارہ پروٹوکول گاڑیاں الاٹ کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے