مقبوضہ بیت المقدس: جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرئیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی نے توپ خانے کے ذریعے غزہ کے دیر البلاح اور متعدد مقامات پر گولہ باری کی ہے۔
اس کے علاوہ حماس کی جانب سے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر ہرش گولڈ برگ پولن کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

