English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات کرتے ہوئے سندھ میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی عوام کوکئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے لائن لاسز اور عدم ادائیگی پر شکایت کی،جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کی ہرممکن مدد کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے