ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی سندھ پولیس کا شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ

کراچی:انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے لگوائیں، عوام سندھ پولیس کا ساتھ دیں، اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہو، وہاں رضاکارانہ گواہی دینے میں تعاون کریں۔

خیال رہے کہ سندھ پولیس نے سال 2024 میں کراچی اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 63 ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹ مسترد کردی، آئی جی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاکتیں 63 نہیں 48 ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں