ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: طوفانی بگولوں کے باعث 5 افراد ہلاک، 33 زخمی

بیجنگ: جنوبی چین کے شہر گوانگزو میں طوفانی بگولے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے فیکٹری کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی بھی رہائشی عمارت منہدم نہیں ہوئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیانگٹیان گاؤں کے ایک موسمی اسٹیشن نے 20.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا ریکارڈ کی۔

رپورٹس کے مطابق چین میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ امدادی کارکنوں کو بڑھتے ہوئے پانی کی وجہ سے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرکاری میڈیا نے مقامی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ گوانگ ڈونگ صوبہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا جس کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں