English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 جون سے شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا نے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔

 ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، پیٹ کمنز، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین ،ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ ،نیتھن ایلس، جوش انگلس، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور آشٹن اگر شامل ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے