واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکا یہود دشمنی اور نفرت کی مذمت جاری رکھے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین بیئر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شہریوں کے لیے احتجاج کا حق تسلیم کرتا ہے لیکن یونیورسٹیز میں جاری اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے خلل کا سبب بن رہے ہیں۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں یونیورسٹیز میں جاری طلبہ کا اسرائیل کے خلاف احتجاج بہت چھوٹا ہے ، جس میں چند فی صد طلبہ ہی شامل ہوئے۔ ہم غزہ پر اسرائیلی حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے خلاف نوجوانوں کے بڑھتے جذبات کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا۔

