English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز کو بھی مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے ہو گا اور بجٹ میں تقریباً 2 کروڑ  پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی اور آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے