ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے پاکستان سے تعلقات اور وزیراعظم کے دورے پر پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ  نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں