English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی بندش سے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ

مانچسٹر:بجلی کی بندش کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، ٹرمنل ون اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیر لائنز سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش سے ٹرمنلز ون اور ٹو شدید متاثر ہوئے جبکہ ٹرمنل تھری چلتا رہا،  مقامی سطح پر بجلی کی بندش سے ائیرپورٹ اور دیگر بلڈنگز متاثر ہوئیں۔

 ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ بجلی بحال ہوچکی اور ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے