عمرکوٹ : کی ایک تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی پائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کا کہنا ہے کہ اونٹنی کچھ عرصہ سے بیمار تھی کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔
ان کہنا تھا کہ ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں ہیں۔
اونٹنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات کر رہے ہیں تاحال اونٹنی کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع ابھی تک نہیں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ایک اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

