English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں پہلی بار جائداد منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی

increasing tax rate

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پہلی بار جائداد منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے، جس کی وصولی یکم جولائی سے شروع کردی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے جائداد کی فروخت (منتقلی) پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر پر فائلر کے لیے تین اور نان فائلر کے لیے پانچ فی صد ایف ای ڈی عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا فنانس بل صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ کی شکل میں لاگو ہو جائے گا، جس کے مطابق بلڈرز اور ڈیولپرز کی کسی بھی متعارف کروائی جانے والی پراڈکٹس پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی جب کہ کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف اے ڈی عائد ہوگیا  اور فروخت کرنے والا اگر فائلر ہوا تو 3 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔

فنانس ایکٹ 2024ء کے اطلاق پر فروخت کنندہ اگر لیٹ فائلر ہوا تو 5 فیصد ایف اے ڈی دے گا اور فروخت کرنے والا اگر نان فائلر ہوا تو 7 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔  اسلام آباد میں سیون ای کے تحت فارم ہاوٴس، بڑے گھروں پر 5 لاکھ روپے کیپٹل ویلیو ٹیکس، اسلام آباد میں 2000 سے 4000 گز تک کے فارم ہاوٴس اور گھروں کی فروخت پر 5 لاکھ روپے سی وی ٹی عائد ہوگا۔

اسی طرح اسلام آباد میں 4 ہزار گز سے بڑے فارم ہاوٴس اور گھروں کی فروخت پر 10 لاکھ کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور 2 ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ سرونگ اور ریٹائرڈ وفاقی اور صوبائی ملازمین، مسلح افواج اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور انتقال پر ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 45 سے کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ایک کروڑ سالانہ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس پر 10 فیصد سر چارج لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے، قابل ٹیکس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے لیے حاصل کی گئی رقم پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس لگایا گیا ہے، قابل ٹیکس آمدن پر 10 سے 15 فیصد لگا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے