اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 100 دن کارکردگی دکھائی ہے کسی نے نہیں دیکھائی جبکہ پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر دکھائی جارہی ہے اس کے لیے پیچھے سے آرڈر ہے ، اسلام آباد جلسے کے لیے خیبر پختونخوا کے قافلے شہر اقتدار سے ٹکرا جائیں گے ان کو کہتا ہوں کسی کو تنگ نہ کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گئے ہمیں عدلیہ سے پوری امید ہے ،ہماری کیمپین جاری ہے آج مانسہرہ اور کل اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ ہوگا ،ہم ائین اور قانون پر چلنے والی پارٹی ہیں،ملک بھی یہی ہے ہم بھی یہیں ہے ہمارے ساتھ ہونے والے غیر قانونی کام کا حساب ہوگا ،ان کو شرم آنی چاہیے ایک طرف سیاسی پارٹی کہتے دوسری طرف گرفتاریاں کر رہے ہیں ،ایک پہیا ہے یہ چلتا ہے ان کے کپڑوں پر کرپشن کے غیر قانونی اقدامات کے الزامات ہیں ان کو سمجھ آجائے گئی ۔
