ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری

کراچی: ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے برسات کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو سڑکوں پر متحرک رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پانی کی نکاسی کے لئے شہر کے ڈپریشن پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ واٹر کارپوریشن نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے احکامات پر پانی کی نکاسی کے لئے 56 سکشن پمپ پہنچا دیئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل، نرسری، اسٹار گیٹ، فلک ناز اور ٹاور پر عملہ تعینات کردیا ہے۔ ضلع وسطی میں کے ڈی اے چورنگی، ناگن چورنگی پر بھی عملہ اور سکشن پمپ پہنچانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ دوران بارش شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں