English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم مسقط سے گرفتار

لاہور پولیس نے ملزم کو ایئرپورٹ سے حراست مین لے لیا—فوٹو: پنجاب پولیسلاہور پولیس نے ملزم کو ایئرپورٹ سے حراست مین لے لیا—فوٹو: پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے 60 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں—فوٹو: فائلپنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے 60 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں—فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل کو مطلوب ملزم کے حوالے سے اہم کامیابی ملی ہے اور خطرناک اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری کاظم علی تھانہ سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے ہٹ اینڈ رن کے دوہرے قتل میں مطلوب تھا، جس کے لیے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا اور گرفتاری کے لیے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی باہمی کوآرڈینیشن سے مجرم کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی مسقط سے گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم میں مطلوب دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےکریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے