ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ اہم ٹاسک لے کر آج تین روزہ دورے پر چین روانہ جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اہم ٹاسک لے کر تین روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے۔ دورے میں وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق قرض کی ری شیڈولنگ کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتاہے۔چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے۔پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں