ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کے دروازے پر ٹکر مار کر اندر داخل ہونے والا کار سوار گرفتار

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کو ٹکر مار اندر داخل ہونے والے کار سوار کو رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل گیٹ 5پر مشکوک شخص نے گاڑی ٹکرائی اور کار سوار بیریئر و جیل کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا، جس کو موقع پر کھڑے رینجرز و پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی جبکہ تعلق سمندری کے علاقے سے بتایا گیا ہے جبکہ واقعے کے وقت ملزم نشے میں دھت تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ریورس گاڑی بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں