اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق مشاورت کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ۔ اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اجلاس میں پائیدار ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے پاکستان ڈنمارک میں ایم او یو پر دستخط کی منظوری ہوگی جبکہ اجلاس کے دوران نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

