اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 40 روپے یونٹ پر گھر اور 60 یونٹ پر دوکان نہیں چل سکتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ مشکل وقت میں آئی پی پیز لگانے والوں کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندانوں والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا شیئر صرف 80 ارب ہے، اس میں اگر کسی نے چور بازاری کی ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔
علی پرویز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن سے تقریباً 40 سے 50 لاکھ نئے شہری ٹیکس نیٹ میں لائے جارہے ہیں، شہریوں کے لیے محدود وسائل میں حکومت جو کرسکی کرے گی۔
