دوحا:حماس رہنما یحییٰ سنوار کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں تنظیم کے اعلیٰ عہدے دار یحییٰ ابراہیم حسن سنوار کو اپنا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے ایک مختصر بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے کمانڈر یحییٰ سنوار کو مزاحمتی تنظیم کے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد تنظیم کی جانب سے نئے سربراہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

