ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلعہ سیف اللہ میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا کیس رپورٹ ہوگیا، یہ اس سال  رپورٹ ہونے والا پولیو کا  14واں  کیس ہے۔

قومی ادارہ صحت کی انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق قلعہ سیف اللہ کی یونین کونسل صدر مسلم باغ میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی میں معذوری کی علامات 22 جولائی کو ظاہر ہوئیں اور بدقسمتی سے کچھ دن بعد اس کی وفات ہوگئی۔

یہ سال 2020 کے بعد قلعہ سیف اللہ سے پہلا پولیو کیس ہے۔ یہ ضلع افغانستان کی سرحد سے متصل ہے اور ژوب اور پشین کے درمیان واقع ہے جہاں حالیہ ماہ میں پولیو وائرس کی متعدد بار تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بلوچستان سے کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے لیکن گذشتہ سال سے پولیو مہمات میں خلل کے پیش نظر یہ غیر متوقع نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں