English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے معاہدے کی ایک ایک شک پر عمل نہ کیا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، حافظ نعیم

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت نے معاہدے کی ایک ایک شک پر عمل نہ کیا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے،ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اسلام آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں، خواتین کے قافلے روکے، پنجاب کی وزیر اعلی کے تخت کا پتہ نہیں کب تخت ہونے والا ہے، قادنیوں کے مسئلے پر پنجاب یک جان ہوکر آواز بلند کرتا ہے، ختم نبوت پر کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے، بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے، دشمن اس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر ہمسایہ ملک سے کوئی تخریب کاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا خون چوسیں گے تو کون ان کی عزت کرے گا، پاکستان کے بچے بچے کو پتہ چل گیا آئی پی پیز والے ہمارے دشمن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے