English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں طوفانی بارش سے تباہی ‘28 افراد ہلاک

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں طوفانی بارش سے 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی پنجاب میں بھی بارش کے باعث ندی کے تیز بہاؤ میں ایک گاڑی بہ گئی جس سے 9 افراد ہلاک ہوئے ۔ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب سے 3 لڑکیاں ہلاک ہوئیں،جب کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 200 سے زائد سڑکیں بند ہوگئیں۔ ریاست ہریانہ کے یامونہ نگر ضلع میں بارشسے دریا کا بند ٹوٹ گیا جس سے کئی گاؤں ڈوب گئے اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے