English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:امریکا نےواضح کردیا کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے ، بنگلا دیش کے عوام  نے اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین خود کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے بنگلادیش کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے، بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے، شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے کے حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا جبکہ انکے بیٹے نے اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے