English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش طرز کی بغاوت کی منصوبہ بندی میں بھی فیض حمید نظر آئیں گے، ن لیگی رہنما

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے  رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا  ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت دیکھیں تو ایک فیض حمید نہیں بلکہ بہت سے فیض حمید نظر آئیں گے، اتنا بڑا ایکشن ایک ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے نہیں ہوسکتا، 9 مئی کا فیض حمید سے تعلق ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہاکہ  9 مئی کا فیض حمید سے تعلق ہے، اس وقت ایک پیج تھا، اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ عدلیہ بہت سارا میڈیا اس وقت کے بینفشری تھے، جب وہ ایک پیج پھٹا تو جو چیزیں سامنے آئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت جو کچھ ہوا یہ ساری چیزیں آپ دیکھیں تو آپ کو فیض حمید اکیلے کا چہرہ نہیں بلکہ بہت سے فیض حمید نظر آئیں گے، ہر ادارے کے اندر خود احتسابی کا طریقہ کار موجود ہے وہ الگ بات ہے کہ کوئی ادارہ خود احتسابی کرتا ہے کوئی نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے