ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اولمپکس سے پہلے 2 بار انجری کا شکار ہوا: ارشد ندیم

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس سے پہلے 2 بار انجری کا شکار ہوا، ہم نے پیرس اولمپکس میں 24 جولائی کو جانا تھا، 21 جولائی کو میں انجری کا شکار ہوگیا۔

 گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، اولمپکس میں جیت پر والدین اور پوری عوام کا مشکور ہوں،اسپورٹس مین کا آغاز نوکری سے ہوتا ہے، جب واپڈا نے نوکری دی تو محںت شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کا کھلاڑی تھا مگر ایتھلیٹکس میں آگیا ،گورنر ہاؤس میں اتنی عزت دی، پشاور کے عوام کا مشکور ہوں ،ایک کھلاڑی کے لیے عوام کی محبت ہی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، کرکٹ، فٹبال، کبڈی کا کھلاڑی بھی رہا ہوں، ایتھلیٹکس کا آغاز 2012 میں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں