ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی کا اعزاز، کنگز کپ مالدیپ کی موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار

کراچی (اسپورٹس رپورٹڑ) عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔ پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔ عذرا فاروق نے ناصرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلوائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی کا اعزاز، کنگز کپ مالدیپ کی موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار۔ ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں۔ اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں، جن میں 4 پلیئر آف دی میچ، ایک موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایک ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہے۔ عذرا فاروق کی یہ کامیابیاں ناصرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کھلاڑیوں کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں