English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاضی عبدالستارکےناول صلاح الدین ایوبی کاعربی ترجمہ مصرسےشایع ہوگیا

محمد عمران چوہدری

مصرکی جامعات میں اردوتدریس کےساتھ ساتھ اردوادب کی عربی اور عربی ادب کی اردومیں منتقلی کاسلسلہ بھی بہت عمدگی اور تواترسےجاری ہے۔اس ضمن میں تازہ ترین کارنامہ ممتاز اردو ادیب قاضی عبدالستارکےناول صلاح الدین ایوبی کاعربی ترجمہ ہے جو مصر کی فاضل اردواساتذہ میں شامل ڈاکٹرامیرہ احمدماہرکےقلمسےمنظرعامپرآیاہے۔اس اہمادبی کارنامےمیں انھیں ڈاکٹر احمد القاضی جیسےبزرگ استادکی سرپرستی اور رہنمائی نصیب ہوئی۔معروف لسانی محقق سہیل احمدصدیقی نے اس موقع پر اپنےخیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ مصرمیں مقیم محبان اردو، ہماری قومی زبان سےتعلق خاطرکاثبوت دیتےہوئے مسلسل ایسےادبی کارنامےانجام دے رہے ہیں۔ ہمیں ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے