English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں احتجاج کے نام پر تباہی کا رقص کیا گیا ،شیخ حسینہ واجد

القمر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہھارت میں پناہ لینے کے بعد عوامی بیان جاری کیا ہے جو ان کے صاحبزادے صجیب واجد نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ جذباتی بیان میں شیخ حسینہ واجد نے طلبہ احتجاج تحریک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے والد شیخ مجیب کا مجسمہ گرانے والے فسادیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ احتجاج کے نام پر ملک بھر میں تباہی کا جو رقص کیا گیا ہے اس سے بہت سی اموات بھی ہوئیں جن میں طلبہ، اساتذہ، پولیس، صحافی، سماجی کارکن، عام لوگ اور عوامی لیگ کے رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ جیسے میں نے اپنا خاندان کھو دیا ویسے ہی اس احتجاج میں بہت سوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا میں ان سب سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ اس موقع پر شیخ حسینہ واجد نے مطالبہ کیا کہ ان ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں اور فسادیوں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے‘ فسادیوں نے میرے آبائی مکان کو جلایا، آزادی کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا اور ملک کے بانی کی توہین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے