اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ فوج اپنے افسر کے خلاف تحقیقات کررہے ہے اس کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ سویلین گرفتاریاں نہیں ہیں، یہ بڑا اہم معاملہ ہے، فوج اپنے افسر کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے، اس کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، فوج اپنے افسر کے خلاف کورٹ مارشل کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نومئی کا اس واقعہ سے تعلق تھا یا نہیں تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا، تحریک انصاف دور میں نوازشریف، شہبازشریف، خواجہ آصف سب جیل گئے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جنہیں اثاثہ کہہ رہے ہیں کہیں وہ ’’اثاثہ‘‘ ہی نہ ہو۔

