
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انڈر-19 کے کھلاڑیوں کے لیے 40 روزہ کیمپس لگانا پاکستان کرکٹ بورڈ کا اچھا اقدام ہے کھلاڑیوں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھا نا چاہیے اس سلسلے میں کراچی ریجن کے ہیڈ کو چز اقبال امام اور آغا صابر اپنے کوچز اور اسٹاف کے ساتھ جس محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے زیر اہتمام لگائے گئے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کراچی ریجن انڈر-19 کے کھلاڑیوں کی اکیڈمی کے دورے کے موقع پرندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خالد نفیس چیرمین ارسی اے کے ٹورنامنٹ کمیٹی نے خطاب میں ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کر اچی کو ز بردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساتوں زونز ندیم عمر کی قیادت میں متحد ہیں اور کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کراچی کی ٹیموں نے جو فتوحات کا سلسلہ شروع کیا کھلاڑی اپنے کھیل سے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ تو صیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری ارسی اے کراچی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر-19 کے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ریجن کو فتوحات دلائے گے۔ انہوں نے اس موقع اعظم خان کی خدمات کو سراہا جن کے تعاون سے بڑے مسائل حل ہوئے ہیں اور کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹس جاری ہیں۔ قبل ازیں ہیڈ کوچز اقبال امام اور آغا صابر نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کے دن میں 3 سیشن ہو تے ہیں جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈ نگ کے علاوہ فٹنس پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے ۔جس میں ہمارے دیگر کوچز اور اسٹاف ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں انہوں نے اس موقع پر اعظم خان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انکی کوششیں سے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو رہنے کے لئے تمام انتظامات اور دیگر سہولیات حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرمیں مہیا کیں جس کے لئے پی سی بی کے شکر گزار ہیں اس موقع پر اسکرین پر مہمانوں کو ایک ہفتے کی کارکردگی کی ویڈیو دکھائی گئیں۔ تقریب میں ارسی اے کراچی کے زونل عہدے داران نے بڑی تعداد میں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
