English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم آزادی کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14اگست یوم آزادی کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اورعظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی صدیوں کی آرزوؤں اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔آج کے دن ہر پاکستانی شہری کوملک کو باوقار بنانے کیلئے مسلسل جدوجہد کا عہد کرنا ہوگا۔ آزادی جیسی نعمت پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اورلازوال داستانیں رقم ہیں۔آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے۔ملک کے عوام کی ذمے داری ہے کہ اسے مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان کو تاریکی اور جہالت کی طرف لے جانے والی قوتوں سے پاک کرنا ہو گا۔ ملک و قوم کا درد سینے میں رکھنے والی قیادت کو اقتدار کے ایوانوں میں لانا ہوگا۔ نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت اور افادیت سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔دوقومی نظریہ کی حفاظت کرنی ہوگی، پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنایا ہوگا جس کیلئے ملک کو حاصل کیا گیا ہے۔ ضیاالدین انصار ی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملک، وطن،ثقافت،زبان قومیت کی بنیاد نہیں، بلکہ ملت عقیدے اور ایمان سے بنتی ہے۔پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا۔ بحیثیت سچا پاکستانی ہر ایک کوتکمیل پاکستان کی جدوجہد کرنیو الی دیانتدار قیادت کاساتھ دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر ثریا عظیم اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب فیاض فیضی ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے خطاب کیا۔اس موقع پر افتخار چودھری سیکرٹری گورننگ باڈی،ملک محمد ظہیر ڈائریکٹر ایڈمنسٹرشن اور ڈاکٹر فواد نور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسپتال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے