پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے رواں سال دسمبر میں غیر ملکی سیاحوں کے سرحد کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بات سیاحتی دوروں کا انتظام کرنے والی 2کمپنیوں کی طرف بتائی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب شمالی کوریا میں تقریبا 5سال سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے۔ اس سلسلے میںکوریو ٹورز کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ شمالی کوریا میں مقامی شراکت دار کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ سیاحتی پروازیں سرکاری طور پر دسمبر 2024 ء میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔