English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

37 سالہ پینٹونگٹرن شِناواترا تھائی لینڈ کی کم سِن ترین وزیرِاعظم منتخب

تھائی لینڈ کے سابق وزیرِاعظم تھاکسین شِناواترا کی بیٹی 37 سالہ پینٹونگٹرن شنِاواترا کو پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم منتخب کرلیا ہے۔ وہ ملک کی تاریخ میں کم عمر ترین وزیرِاعظم ہیں۔ وہ ملک کی دوسری خاتون وزیرِاعظم ہیں۔

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک سزا یافتہ وکیل کو کابینہ کا حصہ بنانے پر وزیرِاعظم سریتھا تھاویسِن کو معزول کردیا تھا۔ تھائی لینڈ کی سیاست میں چند حالیہ عدالتی فیصلوں نے خاصی ہلچل مچائی ہے۔ آئینی عدالت سمیت پوری عدلیہ دو عشروں سے تھائی سیاست کی اکھاڑ پچھاڑ میں کلیدی کردار ادا کرتی آئی ہے۔

پینٹونگٹرن شِناواترا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج معیشت کو سنبھالنے کا ہوگا۔ کووِڈ کے بعد سے تھائی لینڈ کی معیشت ڈانوا ڈول ہے۔ سیاسی بے یقینی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ سرکاری مشینری کرپشن زدہ ہے۔ معیشت کی کمزوری نے لوگوں کو غیر قانونی ہتھکنڈے اپنانے پر مجبور کردیا ہے۔ کرپشن کا گراف بھی بلند تر ہوتا جارہا ہے۔

تھائی لینڈ میں کئی سال سے اقتدار کی لڑائی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ سیاسی ہیوی ویٹ تھاکسین شِناواترا کی بیٹی ہونے کے حوالے سے پینٹونگٹرن شِناواترا کو چند ایک امور میں ایڈوانٹیج ملے گا تاہم اُنہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک اعلیٰ درجے کی سیاست دان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے