English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم حکومت سے معاہدہ کرکے گھر نہیں گئے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں، حافظ نعیم

We have not gone home by signing

ملتان : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے معاہدہ کر کے گھر نہیں گئے، آج بھی اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔

ملتان میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں میں دبا دیا ہے، بجلی کے ان بلوں نے عوام کو بے حال کردیا، حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں کے عوام اب متحمل نہیں ہوسکتے یہ شعور پھیل چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے معاہدہ کر کے گھر نہیں گئے، آج بھی اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اگر انہوں نے مطالبات نہ مانے تو پھر چاروں طرف سے عوام کے سمندر کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے، عوام دیکھ لے کہ بجلی کے حوالے سے کون کھڑا ہے اور کس کی جدوجہد کی وجہ سے یہ کمی ہوئی، بات کریڈٹ کی نہیں اگر یہ کسی کو لینا ہے تو لے مگر ہمیں مہنگی بجلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں تو شہباز شریف پورے ملک کو ریلیف کیوں نہیں دے سکتے، سود کی لعنت کو بتدریج ختم کر کے بجلی بلوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ باجوہ کی ایکسٹینشن کے لئے تحریک انصاف ،ن لیگ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ودیگر اکٹھے ہو جاتے ہیں تو عوامی ریلیف کے لئے کیوں نہیں ہوسکتے، اپنی مراعات اور عیاشیوں کو کم کرکے عوامی ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق 37 دنوں میں اگر مطالبات پر کام نہ ہوا تو عوام ہماری کال پر لانگ مارچ کرتے ہوئے چاروں اطراف سے اسلام آباد پہنچیں گے، اب تمام طبقات کو ساتھ ملا کر تحریک اٹھائیں گے جو کسی سے نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں شریفوں اور پیپلز پارٹی والوں سے کہتا ہوں کہ یہ نہ ہو کہ تمھیں ہیلی کاپٹر بھی نہ مل سکے۔

ان کا مزید کہنا کہ میں تمام سیاسی ورکروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ بجلی کا بل تحریک انصاف ،ن لیگ ،پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے کارکنان کے گھروں میں آتا ہے اور وہ بھی بھرنے کے قابل نہیں، ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے