لندن: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے مجھے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہاکہ ایسی ای میلز یقینا بلاشبہ پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین کی طرف بھیجی جارہی ہیں، ظاہر ہے اب پاکستان میں ایکس(ٹوئٹر ) پر پابندی ہے، اسے صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں امن قائم کرنے کے نام پر ٹوئٹر ایکس پر پابندی لگادی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ٹوئٹر بلاک ہے، ٹوئٹر صارفین اپنے موبائل میں وی پی این کے ذریعے ایکس کا استعمال کررہےہیں۔
