ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے،عقیل احمد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدر آباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے مہنگائی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا سونامی عوام کو ڈبو رہا ہے اور حکمران اپنی سیاسی رسہ کشیوں میں مصروف ہیں، قیامت خیز مہنگائی نے عوام سے جینے کی اُمنگ تک چھین لی ہے، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں سے گھریلو خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، قیامت خیز مہنگائی سے معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو اپنی عوام دشمن پالیسوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی، حکمرانوں سے عوام کا حق چھین کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خواتین مسلم ویمن لیگ کے مہنگائی مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم ویمن لیگ کی جانب سے مہنگائی کیخلاف حیدر چوک تا پریس کلب تک مہنگائی مارچ نکالا گیا، بعد ازاں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدر آباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ، حیدر آباد کے جنرل سیکر ٹری شہباز عبد الجبار ، مسلم ویمن لیگ حیدر آباد کی صدر مہک فیصل ، اقصی اقبال، صابرہ محمد علی ، ام سبحان سمیت دیگر خواتین رہنماں نے کی، مہنگائی مارچ میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، مہنگائی مخالف پلے کارڈ اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی مخالف ، حاکم مالا ماں ہے، بہو کا میر العل ہے، میری کمائی لوٹ کر کھا گئی تیری مہنگائی، حکمر انو ،تقریر نہیں روٹی چاہیے ، جیسے نعرے درج تھے۔ مہنگائی سے پریشان خواتین نے احتجاجی طور پر گھر کے برتن اور روٹیاں بھی اُٹھار کھی تھیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں غریبوں کو لے ڈوبی ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف کی دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے، حکومت اپنی اور وزرا کی شاہ خرچیاں کم کر کے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری شہباز عبد الجبار نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روز گاری اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں، بھوک و افلاس کے سبب خود کشیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اشیا ضرور یہ صرف مہنگی نہیں بلکہ حد سے زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں، حکمران عوام پر ترس کھائیں اگر حالات سنبھال نہیں سکتے تو کرسی سے اُتر جائیں۔ مظاہرے سے مسلم ویمن لیگ حیدر آباد کی صدر مہک رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز مہنگائی نے سب سے زیادہ گھریلو خواتین کو متاثر کیا ہے، موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالیں سمیت ہر کھانے پینے والی چیز کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے، خواتین کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں