English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری جیت کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں ہیں، ارشد ندیم

لاہور: پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میری جیت کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں اور کوچ کی محنت تھی۔

جیولن تھرور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریسکیو 1122 کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جیت کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں اور کوچ کی محنت تھی، رواں سال کہنی کی سرجری بھی کرائی، مجھے دو بار انجری بھی ہوئی، اس پر کام کیا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے، اولمپکس سے ایک ماہ پہلے پیرس میں ایک مقابلہ ہوا، پیرس اولمپکس کے فائنل میں دوسری تھرو پر اللہ نے عزت دی، میں نے پیرس اولمپکس گیم کا ریکارڈ بریک کیا، یہ سب کچھ عوام کی دعاں سے ہوا، قوم نے بہت عزت دی۔

قومی ہیرو نے مزید کہا کہ اگلی اولمپکس 2028 میں ہوگی، ایسے ہی مجھے دعائیں دیں، آئندہ بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں گا، آج ریسکیو کے جوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی فٹنس بہترین ہے، کوشش کروں گا ریسکیو کے جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے