
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سمندری طوفان ایمپل سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیااور متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکْو کو طاقت ور سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ دارالحکومت ٹوکیو میں بھی طوفانی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جب کہ طوفان کے خطرے کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافرمتاثر ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان میں طوفان کا زور ٹوٹنے سے زندگی معمول پر آنے کا امکان ہے۔