
غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کا جہادی تنظیموں حزب اللہ اور حماس کے ساتھ جھڑپ جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہادی تنظیموں میں سے کسی گروہ نے اسرائیلی فوج پرحملہ کردیا ، حملے میںاسرئیلی فوج کے 2بڑے میجر ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کو مزید 2 فوجی افسران کا ہلاکتوں کی صورت میںناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بھی اپنے مجروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ جس میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میجر یوٹم یتزاک پیلڈ اور میجر موردچائی یوسف بن شوم ہلاک ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیںحزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر کیے، جس سے کئی مقامات پرآگ لگ گئی، اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے متعدد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملیں۔
