English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھرنا معاہدے پرعمل نہ ہوا تو ملک بھر میں لانگ مارچ ہونگے، حافظ نعیم

IMF's slavery document is named Budget

 کراچی : امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاہدے کے 34 روز باقی ہیں، اگر معاہدے پر عمل نہ ہوا تو ہر جگہ سے لانگ مارچ نکلے گا۔

  پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، سندھ میں بھی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کر کے قبضہ کرلیا ، پورے ملک میں بلدیاتی نظام کو حکومتیں مانتی ہی نہیں، انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے جتنے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ   ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے آخر وقت تک کوشش کی کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، ہمارے پاس  9ٹاون ہیں مگر بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرلیا گیا، سب کے لیے یہ شہر روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے، پاکستان کی معیشت میں آدھا حصہ اس شہر کا ہے ، صوبائی حکومت کا 97 فیصد ریونیو کراچی سے جمع ہوتا ہے، بلدیاتی حکومت کو سوا سال ہوگیا، ترقی یافتہ ممالک میں امن امان سمیت تمام اختیار بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ شہر کے جماعت اسلامی کے ٹان چیئرمین کو منتخب ہوئے ڈیڑھ سال ہونیکو ہے لیکن اختیار نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات پر شب خون مار کر قبضہ کرلیا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی کا انچارج میئر انچارچ ہوتا ہے لیکن صفائی ستھرائی نہیں اور کوئی توجہ نہیں ہے، واٹر بورڈ اور سیوریج پر کوئی اختیار نہیں ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں جو اختیار بلدیاتی حکومتوں کو دیا گیا وہ نہیں دیا جا رہا ہے، بجٹ کے 62 فیصد صوبوں جو ملتا ہے لیکن صوبائی حکومت اس میں سے بلدیاتی حکومتوں کو حصہ نہیں دیتیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کی کار کردگی سندھ میں بارشوں سے نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی کرپشن کر رہی ہے اربوں روپے قرضے لے رہے ہیں بتائیں وہ پیسے کہاں جاتے ہیں؟ شہر پر قبضہ کر کے بیڑہ غرق کیا ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے