English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بنگلادیش سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ میچ 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ میں 11 رکنی ٹیم میں پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، صائم ایوب،  بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان نسیم شاہ اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن گلیسپی بھی پہلی بار پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے