سیکیورٹی فورسز کے خوفیا آپریشنز میں ڈپٹی کمشنر پنگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
دہشت گرد ڈی سی پنجگور ذاکر علی کی شہادت سمیت مختلف واقعات میں ملوث تھے تاہم سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دے گی۔

