English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی این پی نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کیا جائے تاکہ اُن پر قتلِ عام اور جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جاسکیں۔

بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی حکومت شیخ حسینہ واجد کو اپنے ہاں پناہ دے کر بنگلا دیش میں جمہوریت کے فروغ کی راہ میں دیواریں کھڑی کر رہی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اِس لیے اُنہیں بنگلا دیش کی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اُن کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے حوالے سے مقدمہ چلایا جاسکے۔

واضح رہے کہ عوامی لیگ کے پندرہ سالہ اقتدار میں وزیرِاعظم کی حیثیت سے شیخ حسینہ واجد نے مخالفین کو کچلنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔ انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کھل کر کام نہیں کرنے دیا۔ بی این پی کی سربراہ اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیا کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

شیخ حسینہ واجد نے جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے معمر رہنماؤں کو جنگی جرائم کے جھوٹے مقدمات میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے ذریعے سزائے موت دلوائی اور پھر پھانسی دے دی۔

جماعتِ اسلامی بنگلا دیش نے 1971 میں مشرقی پاکستان کو بنگلا دیش بنانے کی شورش کے دوران عوامی لیگ اور مکتی باہنی کے بھارتی حمایت یافتہ غنڈوں کے خلاف پاکستانی فوج کا ساتھ دیا تھا۔

عوامی لیگ نے بنگلا دیش کے قیام کے بعد جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنو پر قیامت ڈھانے میں کوئی کسر نہی چھوڑی۔ شیخ حسینہ نے حد کردی یعنی جماعتِ اسلامی کے معمر قائدین کو تختہ دار پر لٹکادیا۔ اب وہی ٹربیونل اُن کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے