English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی پر بھارت ٹھوس شواہد پیش کرے، ملائیشین وزیراعظم

  نئی دہلی: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی سے متعلق بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے،یہاں میں کسی ایک شخص کے بارے میں بات نہیں کر رہا بلکہ ٹھوس شواہد کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو یہ ظاہر کریں کہ ظلم کسی فرد، گروہ یا طبقے کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ بھارت کے موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے  میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک  کے حوالے سے  شواہد فراہم کیے جائیں تو ہم دہشتگردی پر آنکھیں بند نہیں رکھیں گے،   غزہ میں اسرائیلی مظالم حقیقی ہیں، وہاں 40 ہزار لوگ شہید ہوگئے، میرے نزدیک یہ ظلم ہے ، اس حوالے سے ہر ملک کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا ہے،  جو بھی دہشت گردی کرے گا ہم اس کے خلاف آواز بلندکریں گے، بے بنیاد الزامات پر اختلافات پیدا کرنا دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے