ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز فائنل میں

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئن شپ کا سیمی فائنل رائونڈ اختتام ہوگیا، پاکستان کے 6 فائٹرز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستانی فائٹرز عبدالمنان،ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایمان علی اور بشریٰ احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے ہی سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔ بدھ کو چمپین شپ کے سیمی فائنلز میں جونیئرز کے مختلف کیٹگریز کے 15 مقابلوں سمیت مجموعی طور پر 38 فائٹس ہوئیں۔خواتین میں سب سے بڑا مقابلہ پاکستان کی بانو بٹ اور بھارت کی خوشبو نشاد کے درمیان ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی بانو بٹ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔پاکستانی فائٹر عبدالمنان نے بحرین کے عبداللہ اسماعیل کو دوسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں