ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں نے آئی پی پیز کو اپنا مالک بنایا لیا ہے،امیر العظیم

حیدرآباد: مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب قیم ممتاز حسین سہتو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی اور جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت منعقدہ لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاکہ جماعت نے ملک گیر حق دو عوام کو تحریک رابطہ عوام مہم شروع کر رکھی ہے۔پارلیمنٹ کے ایوانوں میں دین کے دروازے بند کر رکھے ہیں،حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کو اپنا مالک بنایا ہوا ہے،آئی پی پیز کو چیلنج کرنا ہماری دینی ضرورت ہے، ہم ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ حق کے غلبے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صرف جماعت لاسکتی ہے اس لیے کہ ہمارے پاس منظم تنظیم اور مخلص ٹیم موجود ہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر اور بے زبانوں کو زبان دے رہی ہے،ملک کے عوام جماعت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور امیر جماعت حافظ نعیم کی شخصیت ملک کی ممتاز ترین لیڈر شپ کے طور پر سامنے آچکی ہے۔رابطہ عوام مہم میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ ہدف بنایا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں